خبریں

اتحا د چوک گھڑی بازار میں ہر حال میں سیکیورٹی حکومت کی ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر گلگت

گلگت(پ۔ر)اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈوژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کیجانب لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ اور جلسے میں شریک ہونے والے مظاہرین کی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں اس سلسلے میں پولیس ،رینجرز اور جی بی سکاوٹس الرٹ ہے جبکہ قانون نافذکرنے والے ادارے اس سلسلے میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں امید ہے عوام احتجاجی جلسے کے دوران پرامن انداز میں ڈسپلن کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعان کریں تاکہ احتجاجی جلسے کے دوران کوئی بد مزگی و بد امنی کا ماحول پیدا نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ھ کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت کے حکم پر تحصیلدار ہیڈ کوآر ٹر حسین شاہ ،ایڈیشنل ایس پی محمد ایاز اور سیکٹر مجسٹریٹس اور پولیس جوانوں کے ہمراہ احتجاجی کیمپ اتحاد چوک ،این ایل آئی مارکیٹ ،گھڑی باغ میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کے فداحسین اور انجمن تاجران کے مسعود الرحمن اور دیگر زمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت امن وآمان کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا خو د نگرانی کر رہے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ باخبر ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ پرامن ماحول کسی صورت خراب نہ ہو ۔احتجاجی ایریا اتحا د چوک گھڑی بازار میں ہر حال میں سیکیورٹی حکومت کی ترجیح ہے اس کیلئے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے راہنماؤں ،فداحسین،مسعودالرحمن ،اور دیگر نے ضلعی انتظامیہ کہ جانب سے کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کی تعریف کی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی کی جانب سے احتجاجی جلسے کے دوران فل پروف حفاظتی انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے مشکو رہے واضح رہے کہ بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے احتجاجی کیمپ کا تفصیلی جائیزہ لیا اور انتظامات کی مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button