خبریں

شگر: کورونا وائرس سے متاثرہ دو سابق فوجی جان بحق

شگر(عابدشگری)ایک ہی دن میں شگر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کورونا وائرس سے جان بحق۔  دونوں افراد سابق فوجی ہے۔ جان بحق ہونے والوں میں صوبیدار (ر) حسین بھی شامل ہے۔جوکہ دو جنگوں کے غازی ہے۔جان بحق ہونے والے دوسرے شخص غلام رسول بھی پاک فوج کے سابق اہلکار تھے۔جس کا تعلق الچوڑی سے تھا۔

دونوں لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثر ہوے تھے۔

غازی صوبیدار حسین کو ان کے بیٹے جوکہ ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو میں ملازم ہے سے کورونا منتقل ہوا تھا۔ وہ مشہ بروم ہوٹل کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔جہاں حالات بگڑنے کے بعد عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔جبکہ غلام رسول سی ایم ایچ سکردو میں زیر علاج تھا اور کورونا پازیٹیو آیا ہوتھا۔دونوں کو مکمل ایس او پیز کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے سپردخاک کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button