اہم ترینپاکستان

کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا

گلگت (پ۔ر) کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک کے ہمراہ اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کو ر کمانڈر نے دفاعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا ، جو نامساعد حالات اور موسمی سختیوں کے باوجود مملکتِ خداداد پاکستان کی حفاظت کی خاطر چاک و چوبند ہیں۔ کمانڈرٹین کور نے سی ایم ایچ سکردو کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ہم دشمن کو سبق سکھانا جانتے ہیں اور دشمن کی کاروائیوں کا بھر پور انداز میں جواب دیا جا رہا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button