اہم ترینخبریںمعیشت

انجمن تاجران سکردو ڈٹ گئے، 26 نومبر سے گلگت بلتستان کو دوبارہ جام کرنے کا اعلان کردیا گیا

سکردو ( رجب علی قمر) انجمن تاجران سکردو ڈٹ گئے 26 نومبر سے ایک بار پھر گلگت بلتستان جام کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ شٹرڈاؤن ہڑتال، پہیہ جام ہرتال ،دھرنے اور تمام اہم شاہراؤں کو جام کرنے سمیت چلو چلو گلگت چلواحتجاجی مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

صدر انجمن تاجران سکرد وغلام حسین اطہر کی جانب سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلتستان کے چاروں اضلاع میں 26 نومبر سے باقاعدہ پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں بلتستان کے دیگر اضلاع سے عوامی قافلے سکردو کی جانب نکلیں گے اور سکردو میں دھرنا دیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوسرے مرحلے میں چلو چلو گلگت چلو کے مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ا اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بلتستان کے چاروں اضلاع کے تمام انجمن تاجران ،سول سوسائٹی ،مختلف سیاسی و مذہبی سٹیک ہولڈرز کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ بلتستان بھر کے عوام غیر قانونی ٹیکسوں کے خلاف حکومت وقت کے خلاف جہاد کریں گے اور ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے تمام حربے اور ہتھکنڈے عوام کے سامنے رکھے گئے ہیں اور عوام ظالمانہ ٹیکس پر سراپا احتجاج ہیں۔ ارکان کونسل اور ممبران اسمبلی خود عوام پر ٹیکسز کے نفاز پر زور دے رہے ہیں۔ اب حکمرانوں کو عوام کا استحصال کرنے نہیں دیں گے۔ ہمارا احتجاجی سلسلہ ٹیکسز کے خاتمے، آئینی حقوق اوراین سی پی سیٹ اپ کے خاتمے تک جاری رہے گ۔ اجب تک ہمیں مکمل آئینی حقوق اور خود مختاری نہیں ملے گی حقوق کے لئے کٹ مریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button