صحت

ضلع ہنزہ میں 6767 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں جائیں گے

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ضلع ہنزہ میں 6767 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں جائیں گے ۔ اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کرپولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں ۔ قائمقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر انیس اقبال۔ پولیو مہم کو مضبوط اور موثر بنانے کیلئے پرنٹ میڈیا ،سوشل میڈیا ،علمائے کرام ،سماجی و سیاسی حلقوں کا کردار قابل تعریف ہیں ۔ ڈی سی ہنزہ ۔ جنہوں نے اس خطرناک بیماری کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کیا ۔ جس کی وجہ سے ضلع ہنزہ میں پولیو مہم کو کا میاب بنانے میں مدد ملی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قائمقام ڈپٹی کمشنر ہنزہ ڈاکٹر انیس اقبال نے پولیو کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اُنہوں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔تاکہ اس خطرناک بیماری سے نجات ملیں۔ اس مہم کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ضلع ہنزہ پولیو فری علاقہ ہے مگر ایسا نہ ہو کہ فری علاقہ قرار دیکر بے احتیاطی نہ ہو ۔اس لئے محکمہ صحت ہنزہ ہوشیار رہے اور گھر گھر مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ بس اسٹینڈاور دیگر اہم پبلک مقامات پر محکمہ صحت کا عملہ تیار رہیں تاکہ سفر پر جانے والے بچے بھی اس مہم سے محروم نہ رہے۔

قائمقام ڈی سی نے کہاکہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اس بیماری کا مقابلہ کرنے کیلئے سوسائٹی کو حصہ لینی ہوگی ۔کیونکہ بچے ہمارے مستقبل ہیں اس مہم کو عبادت سمجھ کر انجام دیں ۔ہنزہ کے عوام باشعور ہیں پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر حافظ نے کہاکہ ضلع ہنزہ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 6767 ہیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لئے ہم نے ضلعی سطح پر یونین کونسل سپر وائزر ،22فکسڈ سنٹرز،زونل سپُر وائزرکی تعداد چار ،ایریا انچارج تین،36موبائل ٹیمیں اور چھوتھے روز کیچ اپ ٹیمیں کام کریگی ۔نیا سال کا پہلا مہم 15جنوری سے 18جنوری تک جاری رہے گا ۔ڈی ایچ او ہنزہ نے مزید کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہم 100فیصد مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔ہماری بہت بڑی آبادی سردیوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں منتقل ہوجاتے ہیں ۔ جہاں پر پولیو کے کیسز موجود ہیں خدانخواستہ کوئی پولیو وائرس لیکر نہ آئے ۔ پو لیو لیول کا جو سٹیٹس موجود ہے نیشنل لیول پر کہی وہ متاثر نہ ہو ۔ جب ہم اپنے بچوں کو 100فیصد پولیو کے قطرے پلائیں گے تو ہمارا مستقبل محفوظ رہے گا ۔

پروگرام کے آخر میں DHOڈاکٹر شیر حافظ نے میڈیا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس خطرناک بیماری کے حوالے سے عوام میں شعور آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا اہم رول رہا ہے جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button