شگر تھگمو میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی

شگر(عابدشگری) شگر تھگمو میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ جس کی زد میں آکر ایک کمرا مکمل خاکستر جبکہ دو کمروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق شگر کے گاؤں تھگمو میں گذشتہ رات 3بجے بجلی کی شارٹ سرکٹ سے ایک گھرمیں آگ لگ گئی۔آگ کی زد میں آکر ایک کمرا مکمل جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ باقی کمروں کونقصان پہنچنے سے پہلے مقامی افراد نے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم ان کمروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ جبکہ گھر میں موجود دیگر اشیاء جس میں زیورات اور نقد پیسے شامل تھے جل کر خاکستر ہوگئے۔گھر کا مالک کا نام حاجی حسین بتایا جاتا ہے جنہوں نے پیسوں اور زیوارات کو ایک الماری میں رکھا ہوا تھا

آپ کی رائے

comments