متفرق
کھرمنگ : حکومت کی طرف سے اعلان شدہ ویدر الاونس کے پیسےملازمین کو ادا نہ ہو سکا
کھرمنگ ( سرور حسین سکندر سے) حکومت کی طرفسے اعلان شدہ لکڑی کے پیسے دسمبر کی تنخواہ میں شامل نہ کرنے کی وجہ سے ملازمین شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ حکومت کے دعووں کے باوجود سردیا ں شروع ہونے کے باوجود لکڑی کے پیسے ابھی تک نہیں آئے ہیں۔ دفتروں میں لکڑی نہ ہونے کی وجہ سےمنفی 10میں کام کرنے والے ملازمین بیمار ہونے لگے ہیں کچھ دفاتر میں کاغذ اور کچرے جلاکر وقت نکال رہا ہے۔
سرکاری ملازمین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سردیاں ختم ہونے کے بعد پیسے ملنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر فروری میں پیسے آئے تو اس وقت تک سردیا ں کافی کم ہوچکی ہوگی۔ اب لگتا ہے دسمبر کے بعد جنوری بھی ٹھٹھر تے ہوئے گزارنا پڑیگا۔ دفاتر میں جلانے کے لئے اب کاغذ بھی ختم ہو چکا ہے۔ سردی میں کام کرنے کی وجہ سے روز ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیاں ختم ہونے سے پہلے لکڑی کا پیسہ اکاونٹس میں ٹرانسفر کریں تاکہ ملازمین کو دفاتر میں سردی کی وجہ سے پیش آنے والے مشکلات ختم ہوسکے ۔