خبریںسیاحت

2018میں گلگت بلتستان 20لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرے گا، وزیراعلی گلگت بلتستان

اسلام آباد (معراج علی عباسی) وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمان نے اسلام آباد میں غذرپریس کلب کے ممبران اور غذر سوشل اینڈ کلچرل فورم کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لے صوبائی حکومت اہم اقدامات کررہی ہے۔اس سلسلے میں نوجوانوں کو سیاحت کے شعبے کی جانب راغب کرنے کے لے بلا سود قرضے فراہم کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت نے بلاسود قرضوں کی فراہمی کےلے 36کروڑروپے جبکی صوبائی حکومت نےبھی 36 کروڑکا حصہ ڈالا ہے۔ بلاسود قرضوں کے زریعے سیاحوں کو سہولیات باہم پہنچانے کی کوشش کی جاے گی۔

انہوں نے کہا سال 2018میں گلگت بلتستان 20لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرے گا۔ گلت چترال ایکسپریس وے گلگت بلتستان میں سیاحتی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کی گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن اور پایہ دار ترقی کے عمل کو کوئی روک سکیں گا۔آئندہ چندسالوں میں جی بی کے عوام سی پیک کے ثمرات سے مستفد ہونگے۔180میگاواٹ کے پاور کے منصوبے علاقے میں بجلی کی قلعت پر قابو پانے میں معاون ثابت ہونگے۔ گلگت بلتستان میں ریجنل گریٹ کا قیام عمل میں لایا جاے گا۔جبکہ جی بی کو نیشنل گریٹ سے منسلک کرنے کے لے اقدامات کئے جاےگے۔گلگت بلتستان کے نوجواں باصلاحیت ہے ان کے صلاحیتوں میں مزید نکار لانے کے لے جامعہ منصوبہ بندی کی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button