خبریںسیاست

ٹیکسں کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے پر لیگی رہنما مشکلات میں

گانچھے (محمد علی عالم ) پارٹی ڈسپلین کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان مسلم لیگ کے قیادت نے ضلعی جنرل سیکرٹری کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ۔ اہم لیگی ذمہ دار کے مطابق گانچھے سے ضلعی جنرل سیکرٹری سخاوت علی کی حالیہ دنوں ٹیکسں کے خلاف حکومت مخالف احتجاج میں شامل ہونے اور دھرنے کی قیادت کرنے پر کاروائی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے صوبائی صدر و وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سخت نوٹس لیا ہے اور پارٹی عہدیداروں کو سخاوت علی کی حالیہ احتجاج کے دنوں میں عوامی اجتماع میں کرنے والے تقاریر ، احتجاج و دھرنے کی قیادت کرنے کے تمام مواد جمع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پارٹی کچھ دنوں میں سخاوت علی کو نوٹس جاری کرے گا جس کے بعد عہدے اور بنیادی رکنیت سے فارغ بھی کئے جانے کا امکان ہے۔

ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹریٹ خپلو میں ضلعی سینئر نائب صدر سلمان اسد کی سربراہی میں پارٹی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سخاوت علی نے حالیہ دنوں احتجاج میں پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قیادت اور تقاریر کی ہے لہذا صوبائی قیادت انکے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سخاوت علی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی کسی پارٹی قیادت کی جانب سے کوئی رابطہ یا نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سخاوت علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا جنرل سیکرٹری بننے سے پہلے میں بازار کمیٹی کا صدر ہوں اس لئے احتجاج اور دھرنے میں شرکت کے لئے خپلو سے ریلی کی قیادت کی۔ ٹیکس کا ایشو عوامی تھا، اس سے غریب عوام متاثر ہو رہے تھے۔ میں نے اپنے کسی تقاریر میں حکومت مخالف بات نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بحیثیت جنرل سیکریٹری خپلو میں پارٹی سیکریٹریٹ کو فعال بنایا اور ضلع میں پارٹی کی تنظیم سازی کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button