خبریں

سانحہ سیاچن میں برفانی تودے تلےدب کر شیہد ہونے والے پاک فوج کے جوان قوم کے قابل فخر بیٹے ہیں، وزیر اعلی گلگت بلتستان

اسلام آباد (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیاچن میں پاک فوج کے جوانوں کے برفانی تودے تلے دب جانے کے افسوس ناک واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک وطن کی سرحدوں کے محافظوں کی وطن کے دفاع کیلئے قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گے۔ ہمیں فخر ہے ان شہدا اور غازیوں پر جو اپنا آج قوم کے کل پر قربان کر کے امر ہو رہے ہیں۔ سانحہ گیاری کے زخم قوم بھلا نہ سکی تھی کہ ایک اور سانحہ قوم کو غمگین کر گیا ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ سیاچن میں برفانی تودے دب جانے والے پاک فوج کے جوان قوم کے قابل فخر بیٹے ہیں انہوں نے سرحدوں کی حفاظت کیلئے قربانی دی ہے ،وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ اس سانحہ پر پوری قوم ان شیر جوانوں کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہے اور قوم ایسے بیٹوں پر ناز کرتی ہے جو گھروں سے اور پیاروں سے دور رہ کر قوم کی حفاظت کیلئے مشکل سے مشکل محاز اور حالات میں سینہ سپر رہتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button