جرائم

شگر: 2017 کے دوران 34ایف آئی آر درج ، 7ایف آئی آر منشیات فروشوں کے خلاف کاٹے گئے

شگر( نامہ نگار) ضلع شگر میں 2017منشیا ت فروشوں کے لئے بھاری سال ثابت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 2017 میں پہلی بار منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے ان کے خلا ف 7ایف آئی آر درج کرائے گئے ۔شگر پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2017میں کل 34ایف آئی آر درج ہوے جس میں 7ایف آئی آر منشیات فروشوں کے خلاف کاٹے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی شگر سید الیاس نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا پلان ترتیب دیا اور ایس ایچ او محمد زمان کی قیادت میں پولیس نے دن رات محنت کرکے شگر کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور ایک سال کے دوران 5سے 6کلوگرام منشیات برآمد کرلئے گئے۔ کم وسائل اور نفری کے باوجود شگر میں کہیں پر بھی امن امان کا مسئلہ پیدا ہونے نہیں دیا گیا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سابق ایس پی اور ایس ایچ او کی روایات کو برقرار رکھنا موجودہ ایس پی اور ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے۔ امید ہے کہ دونوں ذمہ دارا ن ضلع میں امن امان کو برقرار رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو مزید موثربنائیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button