صحت

شگر: پولیو مہم کی سکیورٹی اور دوسرے انتظامات کا جائزہ اجلاس

شگر(پ ر) ڈپٹی کمشنر شگر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینشن اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او شگر سید صادق شاہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں اس ماہ ہونے والی پولیو کی قومی مہم انسداد پولیو کیلئے فول پروف سکیورٹی اور دوسرے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اداروں کی شراکت داری لازمی ہے۔ اور ہر ایک کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ لہذا پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کی کامیابی کیلئے تمام سہولیات بروئے کار لایا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔اانہوں نے محکمہ صحت شگر کے حکام کو یقین دلایا کہ اس مہم کے دوران شگر انتظامیہ ہر قسم کی تعاؤن کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button