صحت

صوبائی وزیر بہبود آبادی ثوبیہ مقدم کی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ تارڈ سے ملاقات، فنڈز جلد ریلیز ہونگے

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر بہبودآبادی و امور نوجوانان ثوبیہ مقدم نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے گلگت بلتستان کے صحت بالخصوص بہبودآبادی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم نے بہبودآبادی گلگت بلتستان میں فنڈز ریلیز نہ ہونے کے سبب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بروقت فنڈز نہ ملنے کے سبب محکمے کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں  جس پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ فوری فنڈز ریلیز کرنے کے لئے اقدامات کرینگی ملاقات میں گلگت بلتستان کے دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی فوری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button