اموات

حسن آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر عرفان عرف امیر مہدی انتقال کر گئے

گلگت(پ۔ر) حسن آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر عرفان عرف امیر مہدی انتقال کر گئے ان کی عمر 87برس تھی مرحوم کے پسماندگا ن میں تین بیٹے ،ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں ۔مرحوم میر عرفان علاقے کے پہلے گریجویٹ ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ یونین کونسل کے پہلے کونسلر اور مقامی اخبار کے پہلے رپورٹر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینے کا اعزاز حاصل تھا۔ان کی وفات پر سیاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی اعلیٰ ہمت اور توفیق عطاء کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button