متفرق

شگر: عالمی یوم امن کے مناسبت سے امن ریلی نکالی گئی

شگر(عابدشگری)عالمی یوم امن کے مناسبت سے ڈی سی آفس شگر سے حسن شہید چوک شگر تک امن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان ،ایس پی شگر سید الیاس حسین نے کی۔ ریلی میں سیاسی ،سماجی شخصیات کیساتھ تمام مسالک کے علماء کرام نے بھی حصہ لیا۔ ریلی ڈپٹی کمشنر شگر کی اٖس سے شروع ہوا۔ریلی میں شامل ہوکر تمام علماء اور لوگوں نے ثابت کیا کہ شگر ایک پرامن ضلع ہے اور اس ضلع میں رہنے والے تمام مسالک کے لوگ پیار و محبت اور من کیساتھ زندگی گزاررہے ہیں ہمارے درمیاں کوئی اختلاف نہیں۔کوئی بھی اس خطے میں نفرت اور تفرقہ بازی کی سازش کرینگے تمام مسالک کے علماء اور لوگ مل کر ان کی سازشوں کو بے نقاب کرینگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا کہ شگر ایک پرامن اور مثالی ضلع ہے۔ یہاں تمام مسالک کے لوگ انتہائی بھائی چارگی کیساتھ زندگی گزاررہے ہیں۔اس مثالی امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ جبکہ اس سلسلے میں علماء کرام کی ذمہ داری سے زیادہ ہے۔علماء کو اس خطے میں اس مثالی امن کو برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button