خبریں

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے 200 یتیم بچوں کو تعلیمی کفالت مہیا کی جا رہی ہے

گلگت(پریس ریلیز) صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کا مقصد رضائے ا لہٰی کا حصول ہے اور یتیموں کی کفالت معاشرے کے ہر صاحب حیثیت فرد پر لازم ہے، الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے 200 یتیم بچوں کو تعلیمی کفالت مہیا کی جا رہی ہے، جبکہ سٹڈی سینٹرز میں ان بچوں کو اخلاقی تربیت فراہم کی جا رہی ہے،تاکہ یہ بچے مستقبل کے معمار بن سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام تقسیم تحفہ برائے موسم سرما اورسٹڈی سنٹر کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مذید کہا کہ الخدمت فاونڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے یہ پروگرام چلا رہی ہے اور بچوں کی عزت نفس مجروح کئے بغیر ان کی تعلیمی معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت کے مخیر حضرات نے اس پروگرام کی کامیابی میں بڑھ چڑھ کر معاونت فراہم کی ہے ، لوکل ایڈمنسٹریشن اور حکومت سے اپیل ہیکہ وہ یتیم بچوں کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کریں اور ہمارے ہاتھ مضبوط کرے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد یونس نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں، بچوں کی تعلیم و تربیت کا بہترین نظام موجود ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت دینے پر الخدمت کی ٹیم مبارک باد کے مستحق ہے،

اپنے خطاب میں صدر مساجد و مدارس فاونڈیشن جی بی پروفیسر اسلم عبداللہ نے کہا کہ اسلام ہمیں یتیموں کے ساتھ اچھے برتاو اور انکی کفالت کا درس دیتا ہے، یتیم بچوں کی کفالت سے نہ صرف جنت کا حصول ممکن ہے بلکہ رسول ﷺ کی رفاقت بھی نصیب ہوگی،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کیریجنل کوارڈینیٹر محمد اسماعیل نے کہا کہ 2013 ء سے یتیموں کی کفالت کا پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے ، جبکہ گزشتہ دو سالوں سے سٹڈی سنٹرز کے ذریعے بچوں کی اخلاقی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، سال بھر چھ ویلیوز پر بچوں کو تربیت مہیا کی جاتی ہے تاکہ یہ بچے معاشرے میں موجود برائیوں سے اثر انداز ہونے کے بجائے اخلاقی اقدار حاصل کر سکیں،

تقریب میں ریجنل منیجر ریڈ فاونڈیشن و ٹرینر سٹڈی سنٹر مجیب الرحمن نے سٹڈی سنٹر کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی،

تقریب میں سال 2017 میں سٹڈی سنٹر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن بشارت اللہ و دیگر نے بچوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button