اموات

جماعت اہلحدیث شگر کے رہنما مولانا بشیر احمد وفات پاگئے

شگر( نامہ نگار)جماعت اہلحدیث شگر کے رہنما ء مولانا سید بشیر احمد بن سید اسحاق راولپنڈی میں حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم جماعت اہلحدیث شگر کے ایک دیانتدار, محنتی اور مخلص کارکن تھے ۔اورجامعہ بلتستان کے سفیر تھے ۔انہوں نے سفارت کے میدان میں متعین شدہ حلقہ میں اپنی کارکردگی کے ذریعہ جامعہ بلتستان الاسلامیہ کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں, جماعت کو ایک کامیاب شناخت دی اور ادارہ جامعہ بلتستان الاسلامیہ کو ایک نمایاں پہچان دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے پسماندگان میں بیوہ چار بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔مرحوم کی جسد خالی بذریعہ سڑک اسلام آباد ست روانہ کردیا گیا ہے جہاں انہیں آبائی گاؤں وزیر پور شگر میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button