خبریں

مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں عہدیداروں اور کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کیا

گلگت(نامہ نگار) مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں عہدیداروں اور کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کیا۔ گلگت پریس کلب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں حلقہ ون اور ٹو میں پاکستان مسلم لیگ نون اور پی پی پی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے جن میں شاہد کریم ، وکیل عبدالسلام ، منظور قریشی، ٹھیکہ دار اخلاق حمد ، نواز ، اسحاق ، غضنٖر علی ، ادیب ، عامرٹھیکہ در، اسرار احمد ، عارف حسین ، ابرہیم ، عمر شریف ، و دیگر شامل تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سکریٹری فتح اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں اور اہم رہنماوں کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت ہمارے قائد عمران خان کے ویژن کی فتح ہے اور انشاللہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مستقبل میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ عمران خان کی ویژن کے مطابق ملک میں ایسا نظام لایا جائے گا جس میں ہر شہری کو اس کا بنیاد ی حق مل جائے گا۔ اور ملک تعمیر وترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button