جرائم

علی آباد ہنزہ میں دکانوں میں نقب زنی کرنے والا ملزم چوری شدہ سامان سمیت گرفتار

ہنزہ(کرائم رپورٹر )ہنزہ پولیس کی کامیاب کارروائی 4دکانوں کاصفایا کرنے والا ملازم چوری شدہ سامان سمیت گرفتار کر لیا ۔

ضلع ہنزہ اور نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد میں ہفتہ اور اتوار کے شب 4 مختلف دکانوں میں رات گئے تک چوری کرنے والا ملزم الطاف حسین ساکن ہوپر نگر کو عوامی حلقوں اور خفیہ اداروں اور ہنزہ پولیس کی کامیاب کارروائی سے گرفتار کر لیا گیا ۔جس سے 2عدد ایل آئی ڈی۔16ہزارکے موبائل کارڈ کے علاوہ 9ہزار سے زائد نقد رقم برآمد کر لیا گیا ۔ پولیس کی اس کامیاب کاروائی پر ہنزہ بزنس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے مین بازار علی آباد میں پولیس کا رات گئے تک گشت ہو نا چاہیے تاکہ اس قسم کے واقعات پر نظر کرم سکے۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز سے ہنزہ پولیس نے جو کارروائی کی ہے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اس طرح کی واقعات کا سامنا کرنا سکے۔سٹی تھانہ ایس ایچ او غلام نبی نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم طالب حسین جوکہ گزشتہ دنوں علی آباد کے مین بازار میں 4دکانوں کاصفایا کیا ہے اور ملزم سے نقدی رقم کے علاوہ موبائل کارڈ اور 2عدد ایل ایس ڈیزائن برآمد کر چکے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معزز عدالت سے ملزم کی ریمانڈ حاصل کی ہے اور انکشاف میں مزید افراد کی ملوث ہونے کی متوقع ہے تاکہ ان کے ساتھ دینے والے افراد کی شناخت کر سکے۔سٹی تھانہ ہنزہ پولیس نے ملزم طالب حسین کو گرفتار کر کے تحقیقات کا عمل ری رکھ دیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button