صحت

خانہ آباد ہنزہ میں گردے کی بیماریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا سیشن منعقد

گلگت(خبرنگارخصوصی)پی پی ایچ آئی گلگت ڈسڑکٹ سپورٹ منیجر محمد حنیف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے زیادہ تر علاقوں کے لوگوں میں شعور ی اور آگاہی کی کمی کے باعث بہت ساری بیماریاں عروج پر ہیں اس لئے ہمارے علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے سے قبل عوام کو شعور اور آگاہی دینے کی اشد ضروری ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہنز ہ خانہ آباد میں گردوں کے عالمی دن کے موقع پر پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصداس خطے کے لوگوں اور سکول کے طلباء وطالبات انسانی جسم میں گردے کی اہمیت اور اس سے لاحق بیماریوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ ’’علاج سے احتیاط بہتر ‘‘ کی پالیسی پر کام کرتی ہے اور لوگوں کو دوائیاں کھلانے سے زیادہ ان کو بیماری سے بچانے کے مہم پر زیادہ یقین رکھتی ہے۔

تقریب میں ہنزہ خانہ آباد مایون گاوں کے طلباء و طالبات سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس تقریب سے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نسیم ،مانیٹرنگ منیجر الطاف حسین ،شمس الدین شمس ،فضل کریم اور دیگر لوگوں نے گردے کے بیماریوں سمیت مختلف بیماریوں کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا اور ان سے بچاوں کے لئے احتیاطی تدابیر سیکھائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button