تعلیم

بنیادی سہولیات سے محروم کھرمنگ کے پسماندہ گاوں گنوخ کے طلباء وطالبات کابلتستان ایلمینٹری بورڈ کے سالانہ امتحان میں زبردست کامیابی

کھرمنگ(ذیڈ اے کھرمنگی) کھرمنگ کےپسماندہ گاوّں گنوخ کے طلباء و طالبات نےبلتستان ایلمنٹری بورڈ کے تحت ہونیوالے کلاس اٹھویں کے سالانہ امتحانات میں زبردست کامیابی حاصل کر کے سب کو ورط حیرت میں ڈال دیا.مجموعی کارکردگی 95% رہی ہے واضح رہیے کھرمنگ گنوخ ایریا بہت ہی پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اسکول کے طلباء و طالبات نے بہترین مجموعی کارکردگی دکھا کر سب کو حیران کر دیا ہے.گنوخ کے عوام کا کہنا ہے کہ یہ سب اساتذہ اور بچوں کی مشترکہ محنتطکا نتیجہ ہے اور پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ گنوخ میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئیے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں  تاکہ ہمارے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button