تعلیم
ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج ہنزہ میں سالانہ نتائج کا اعلان، مجموعی رزلٹ 93 فیصد رہا

ہنزہ ( اسلم شاہ ) ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینٖڈ کالج کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ایک پر وقار تقریب میں ہوا تقریب کے مہمان خصوصی جبار خان انسپکٹر سکولز ضلع ہنزہ تھے مجموعی طور پر سکول کا نتیجہ93.5رہا تقریب میں سکول ہذاکے طلبہ و طالبات ،والدین ، معززین علاقہ کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔
تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو خصوصی انعامات دئیے گئے ۔تقریب میں پرائمر ی لیول پر 93 فیصد نمبرات حاصل کرنے والے طالب علم عدیم علی ولد ناصر علی اور مڈل لیول پر 94 فیصد نمبرات حاصل کرنے والی نازیہ پرویز ولد پرویز احمد کو خصوصی ٹرافی سے نوازا گیاجبکہ ان کے والدین کو بھی خصوصی انعامات دئیے گئے ۔





