غیر قانونی عمارتی لکڑی کی ترسیل کی کوشش دیامر پولیس نے ناکام بنادی

چلاس(قادر حسین)بٹو گاہ فارسٹ چیک پوسٹ کے عملہ کا ٹمبر مافیا سے ملی بھگت بٹوگاہ ویلی سے چلاس شہر غیر قانونی عمارتی لکڑی کی ترسیل کو دیامر پولیس نے ناکام بنا دیا ۔ اے ایس پی کامران اورایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس نے فارسٹ چیک پوسٹ پر چھاپہ مار کر فارسٹ عملہ اور ٹمبر مافیا کے دو افراد کو موقع سے گرفتار کرکے لکڑیاں بھی ضبط کرلیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔دیامر پولیس نے ٹمبر مافیا کے گرفتار ملزمان عبدالحمید،عبدالواھد کے خلاف دفعہ 144 کے خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments