عوامی مسائل

استور بازار میں کاروائی، غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیا فروخت کرنے والوں پر جرمانے عائد

استور(سبخان سہیل)استور اسسٹنٹ کمشنر زید احمد نے عیدگاہ بازار میں غیر میعاری ایشاء اور زیدالمیاد ایشاء فروخت کرنے والے دوکانوں ، بیکریز اور بھٹایوں میں چھاپے لگا کر ہزاروں روپے مالیت کے غیر میعاری اور زیدالمیاد ایشا برآمد کئے ۔ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر زید احمد کے ہمراہ سٹی مجسٹریٹ کفایت حسین ، اور چیف آفیسر مونسپل کمیٹی شمس السلام ،بھی تھے۔ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر زید احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے استور کے مختلف مارکیٹوں اور دوکانوں ، بیکریز اور خاص کر جہاں پر بھٹیاں ہیں ان پر چھاپے لگا رہے ہیں ۔ بازروں میں غیر میعاری پاپڑ اور دیگر چیزوں کے خلاف مکمل کریک ڈون آج سے شروع کیا ہے پاپڑ اور سلنٹیز جو کہ لوکل تیار کی جاتی ہیں غیر میعاری کے ساتھ ساتھ زیدالمیاد ہونے کے باعث بچوں میں الرجیک جیسی بیماریوں کا سسبب بنتی ہیں ۔ پوری مارکیٹ سے ان چیزوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ہم نے آج مختلف بیکرز اور بھٹیوں میں بھی چھاپا لگا ہے اور اسے قبل بھی دو بیکرز سفائی کے ناقص نظام کے باعث سیل کیا تھا آج بھی مختلف دوکانوں اور بیکرز سے ہزروں روپے مالیت کے غیر میعاری اور زیدالمیاد ایشاء برآمد کر کے متعلقہ دوکاندروں کو سختی سے نوٹس جاری کیا ہے کہ اپنے دوکانوں میں غیر میعاری ایشاء ،اور زیدالمیاد ایشاء رکھنے سے اجتناب کریں اگردوسری مرتب ان سے کوئی ایسی چیز برآمد ہوئی تو سید جیل بیجاجائے گا۔ اس موقے پر مختلف ہوٹلوں اور نائی شاپس میں بھی چھاپا لگا کر صفائی کے ناقص انتظامات پر سختی سے نوٹس جاری کیا، جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر زید احمد کی اس اقدام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زید احمد نے استور میں غیرقانونی تجاوزت کو ہٹانے کے لیے جو اقدمات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور اسی طرح بازرا میں غیر میعاری ایشاء کی چیکنگ بھی ایک اچھا اقدام ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button