سیاست

جاوید حسین پہلے اپوزیشن لیڈر بننا چاہتا تھا، اب وزیر اعلی بننے کا خواب دیکھ رہا ہے، برکت جمیل

گلگت (پ ر)پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت برکت جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاوید حسین پہلے اپوزیشن لیڈر بننے کے خواب دیکھ رہا تھا اب وزیر اعلیٰ بننے کا خواب دیکھ رہاہے۔ پیپلز پارٹی کے حالیہ عدم اعتماد کے حوالے سے جاری بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں تمام وزراء متفق ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے برکت جمیل نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن جس ویژن کے ساتھ کام کررہے ہیں اس کا نتیجہ اب آنا شروع ہوچکا ہے۔ بلوچستان کی مثال دے کر ہمیں ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے عوام کی عدالت میں نواز شریف اور حفیظ الرحمن سرخرو ہیں جس کی مثالی NA-120 اور چکوال کے ضمنی انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور حفیظ الرحمن کے خلاف بند کمروں میں ہونے والی سازشوں سے ہم بخوبی آگاہ ہیں مناسب وقت آنے پر اس کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بغض حفیظ میں کچھ لوگ اندھا دھن بیانات دے کر اپنے سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ساتھ کھڑے ہیں ا ور ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے ہمارے صبر اور برداشت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button