جرائم

داریل سے اغوا ہونےوالی لڑکی کی تلاش جاری، مبینہ سہولت کار گرفتار

چلاس(کرائم رپورٹ)داریل سے اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی کی کوششیں جاری،اغوا میں ملوث مبینہ سہولت کار گرفتار لیا گیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کوبھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ داریل میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ لواحقین نے درج کروایا ۔جس پر پولیس نے مقدمہ علت نمبر 4/18بجرائم 34/114/365Bت پ کے تحت نامزد ملزمان کے خلاف درج کر کے کاروائی کا آغاز کیا۔ایس ایس پی دیامر کپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے واقعے کا نوٹس لے کر تھانہ داریل کو جلد لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔حکم کی تعمیل میں ایس ایچ او داریل فقیر محمد نے اپنی ٹیم حوالدار عبدالغیاث،ایس جی سی راج عالم،ایف سی سید ملوک نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگا لیا۔اور مقدمے میں نامزدمبینہ سہولت کار اعجاز اللہ کو گرفتار کر لیا۔جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد اصل ملزم تک رسائی حاصل کر لی جائے گی۔اور مغویہ کو بھی جلد ہی بازیاب کرائی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button