خبریں

دلاور عباس کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، اشرف صدا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل و صوبائی ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن اشرف صدا نے کہا ہے کہ لاہور میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم دلاور کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم پنجاب حکومت سے پرزور  مطالبہ کیا یے کہ دلاور عباس کے قاتلوں کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ 15 جنوری سے پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب، ہوم سیکریٹری  پنجاب،دلاور عباس کے کزن محمد نذیر اور لاہور میں زیر تعلیم مختلف سٹوڈنٹس کونسلز کے قائدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مفرور مجرموں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی آڑ لیکر بچنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنانے کی حکمت عملی بنائی جا چکی ہے۔ مجرموں کے لواحقین اسوقت تھانے میں ہیں اور سب کچھ وزیر اعلیٰ پنجاب  شہبازشریف کے حکم پر ہو رہا ہے انہوں نے AIG آپریشن پنجاب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری کے احکامات دے دئیے ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اس مسئلے کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلاور کی وفات پر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دُعاگو ہیں کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button