سیاست

جس شخص کو پاگل خانے میں ہونا چاہیے اسے مشیر اطلاعات بنایا گیا ہے، طالب حسین انچارج پیپلز پارٹی میڈیا سیل

سکردو(پ۔ر) پیپلز پارٹی میڈیا سیل بلتستان ڈویژن کے انچارج طالب حسین نے کہا ہے کہ جس شخص کو پاگل خانے میں ہونا چاہئے اس کو مشیر اطلاعات بنایا گیا ہے۔شمس میر مشیر اطلاعات نہیں بلکہ مشیر لغویات ہیں۔لگتا ہے وزیر اعلی شمس میر کے کھانوں میں نمک تیز رکھتے ہیں جسکا اثر انکے بیہودہ بیانات سے ظاہر ہورہا ہے۔اسطرح کے لوگ معاشرے اور سیاست پر بدنما داغ ہیں۔صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے بے شرم ترین شخص کو مشیر اطلاعات بنا کر اپنے قائدین کی پیروی کی ہے جو دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے جیسے مکروہ کام پر فخر کرتے ہیں۔جن کے قائدین خود اپنے خاندان پر تہمت لگانے والے رانا ثنائاللہ جیسے شخص کو دست راست بنائیں ان کے پیرو کاروں سے اسطرح کے ہی بیانات کی توقع کی جا سکتی ہے۔کم ظرف لوگوں کا اعلی عہدوں پر تقرر عوامی مینڈیٹ کی توہین اور صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔جس طرح خالی ڈھول زیادہ بجتا ہے اسی طرح صوبائی حکومت کی کوئی عملی کارکردگی ہوتی تو انہیں کرائے کے مشیر لغویات کی ضرورت نہ ہوتی۔پیپلز پارٹی سیاست میں اخلاقی اقدار کو اہمیت دیتی ہے۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ اور مہدی شاہ سمیت دیگر کے بارے میں غیر اخلاقی اور بیہودہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پوری صوبائی حکومت ملکر بھی اکیلے امجد ایڈوکیٹ کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے اسلئے اب یہ لوگ کردار کشی جیسے گھٹیا کام پر اتر آئے ہیں۔امجد ایڈوکیٹ صوبائی حکومت کی کرپشن اقربا پروری اور میرٹ کی پامالی کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کی امیدوں اور امنگوں کا مرکز و محور ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button