سیاست

گورنر کے خاندانی معاملات باعث ہنزہ کی نمائندگی بدترین شکل اختیار کر چکی ہے، انہیں استعفی دینا چاہیے، ظہور ایڈوکیٹ صدر پیپلز پارٹی

ہنزہ ( عبدالمجید سے) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کے صدر ظہور کریم( ایڈووکیٹ) نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان غضنفر علی خان اور ان کے خاندان کی خاندانی معاملات جن میں ان کے مالی اور ان کے گھریلوے معاملات شامل ہیں، کے سبب ہنزہ کی نمائندگی بد تیرین شکل اختیار کرگئی ہے ہنزہ کے معصوم عوام نے ضمیر کا ووٹ غضنفر علی خان اور ان کے خاندان کو متعدد بار دیا، اور اب اسی اعتماد کے باعث ہنزہ کے عوام بے عزت ہو رہے ہیں۔

گورنر گلگت بلتستان غضنفر علی خان اور ان کے بیٹے سلیم خان نے سوست ڈرائی پورٹ سے لیکر ہر معاملے میں ہنزہ کے مفادات کو داؤ پر لگایا ہے اور یہ سب ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر کیا جا رہا ہے۔

اگر ان میں زرا بھی احساس ذمہ داری ہے تو ہنزہ کے عوام اور ہنزہ کے مفاد کی خاطر نمائندگی سے استعفیٰ دیں تاکہ ہنزہ کے باشعور عوام اپنا حقیقی نمائندے کا انتخاب کر سکیں، جو ہر وقت عوام کے درمیان موجود ہو۔

یہ مذکورہ کرپٹ اور نااہل موسم سرما کے دوران اسلام آباد میں عوام کی ترقیاتی بجٹ سے اپنا ٹی ائے ڈی اے بنا تے ہیں اور موسم گرما کے دوران ائر کنڈیشن آن کر سوئے رہتے ہیں  اور اپنے گھریلو جھگڑوں کو بازار میں اچھال کر ہنزہ کا تماشا بنارہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button