خبریں

اسیر ترقی پسند رہنما بابا جان کو صحت سہولیات سے محروم رکھنے کی مذموم حرکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہنزہ: اسیر رہنما بابا جان کی بہن اورسپورٹرز نے ہنزہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بابا جان کے سینے میں سخت تکلیف ہے بابا جان کو عارضہ قلب لاحق ہے جبکہ اسکا علاج درد کم کرنے والے دوائیوں کیا جارہا ہے اسیر بابا جان کی بہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابا جان کو اسلام آباد شفٹ کرکے انکی علاج کیا جائے جوکہ بحیثیت انسان اسکا بنیادی حق ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ بابا جان کے خاندان کی جانب سے حکومت سے اپیل ہے کہ ملک کے کسی بڑے ہسپتال میں انکی انجیو گرافی کروایا جائے کیونکہ گلگت بلتستان میں یہ سہولت موجود نہیں ہے ۔

اس موقعے پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے مہتاب کریم کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانان ہنزہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بابا جان کو جلداز جلد کسی بڑے ہسپتال شفٹ کیا جائے کیونکہ گلگت بلتستان میں انجیوگرافی کا کو ئی سہولت موجود نہیں ہے اور یہ بابا جان کا بنیادی حق ہے انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں دیگر سیاسی قیدیوں کو جب انسانی ہمدردی کے بنیاد پر صحت اور علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے تو بابا جان کو یہ سہولیات کیوں میسر نہیں ۔

احتجاجی مظاہرے میں شامل افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے جن پر با با جان کی تسلی بخش علاج کی مطالبات درج تھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button