گلگت بلتستان

ڈویژنل کمشنر کو فی الفور دیامر سے باہر نکال دیا جائے، حاجی شاہ مرزا، فرمان اللہ اور دیگر کا گوہر آباد چلاس میں خطاب

چلاس(بیورورپورٹ)کمشنر دیامر ڈویژن ہمارے لیئے خطرہ ہیں انہیں فی الفور دیامر سے نکالا جائے ،کمشنر سید وحید شاہ نے ہمارے تعمیرات مسمار کرکے ہمیں للکارا ہے ،اس ظلم پر ہم خاموش رہے تو کل وہ ہمیں ہماری رہائشی گھروں سے بھی بے دخل کر دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار متاثرین کینوداس گوہرآباد کے سرکردہ رہنماو ں حاجی شاہ مرزا،فرمان اللہ اور مولانا حجت خان نے گونر فارم میں منعقدہ آٹھویں روز کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں لینڈ ایکوزیشن میں گوہر آباد کے عوام سے زیادتیاں کی جارہی ہیں اور گزشتہ ایک ماہ سے کمشنر دیامر متاثرین گوہر آباد کو دباکر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں جو کہ یہاں کے عوام کے ساتھ سنگین ظلم اور زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے قربانیاں ہم نے دی ہے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ہم نے ڈیم کی تعمیر کے حامی بھری ،ان تمام قربانیوں کے باوجود متاثرین کے ساتھ ظلم ہورہا ہے اور غیر مقامی آفسران ہم پر مسلط کرکے ہماری زمینیں مفت میں ہتھیانے کی کوشیش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ۸ روز سے شاہراہ قراقرم پر سخت سردی میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ،وزیر اعلی کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی بھی ابھی تک نہیں آئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں فتنا اور فساد پھیلا کر ڈیم کو ناکام بنانے والے کمشنر کی ہمیں ضرورت نہیں ہے ،اگر تین روز کے اندر اندر کمشنر دیامر کو چلاس سے نہیں ہٹایا گیا تو شاہراہ قراقرم کو بلاک کرکے غیر معاینہ مدت تک کیلئے احتجاجی دھرنا دیں گے جس کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعات کی تمام تر زمہ داری کمشنر دیامر اور ڈی سی دیامر پر عائد ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ فورس کمانڈر، وزیر اعلی اورچیف سیکرٹری کمشنر دیامر کو فی الفور دیامر سے ہٹائیں اور غیر متنازعہ شخص کو چلاس تعینات کیا جائے ،عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے آفسران ہمیں منظور نہیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گوہر آباد کے مظلوم عوام کی املاک کو مسمار کرکے کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے ،غیر قانونی ،غیر شرعی کارروائیاں کرکے عوام کے نقصانات کرنے والے کمشنر سے ہم ضرور حساب لیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button