خبریں

کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد کا دورہ ہنزہ، محکموں کو درپیش مسائل پر بریفنگ لی، منصوبوں کا جائزہ لیا

ہنزہ(پ ر)گلگت ڈویژن کے نئے کمشنر عثمان احمد نے ہنزہ کا دورہ کیا، مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا ،کمشنر گلگت سے ضلع ہنزہ کے مختلف اداروں محکمہ صحت،محکمہ ایجوکیشن،محکمہ پولیس،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ پانی و بجلی کے ذمہ داران نے ڈی سی آفس ہنزہ میں کمشنر گلگت عثمان احمد سے ملاقات کی اور اپنے اپنے محکموں کو درپیش مسائل سے انھیں آگاہ کیا ،واضح رہے کہ عثمان احمد کا حال ہی میں بحیثیت کمشنر گلگت تقررہوا ہے اور یہ ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داری سے جنون کا ثبوت ہے کہ انھوں نے تعیناتی کے چند دنوں بعد ہی ضلع ہنزہ کا پہلا دورہ کیا اور علاقے کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ،اس دوران ڈی سی ہنزہ نے کمشنر گلگت کو علاقے میں جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے بعدمختلف محکموں کے ذمہ داران کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر کمشنر گلگت نے محکموں کو درپیش مسائل کو فی الفور حل کرنے کے سلسلے میں اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیئے اس دوران کمشنر گلگت نے ڈی سی ہنزہ کو ضلع ہنزہ میں جتنے بھی التواء کے شکار منصوبے ہیں انکی تکمیل کے لئے کام شروع کرانے اور رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار بنیاد پر منصوبوں کی پروگریس رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر گلگت عثمان احمد نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ اور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کو سختی سے ہدایات دیں ہیں کہ بجلی کے جاری مختلف منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کیلئے دو شفٹوں میں کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر جاری بجلی کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button