شگر(عابدشگری)شگر سے تعلق رکھنے والا نوجوان یوتھ پارلیمنٹرین اعجاز شگری ملائشیا میں ہونے والی چھٹی یوتھ لیڈرشپ کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔انٹرنیشنل یوتھ لیڈرشپ کانفرنس 13 مئی سے18مئی تک ملائشیا کے شہرکوالالمپور میں منعقد ہونگے جس میں دنیا بھر کے معروف یونیورسٹیوں کے 100طلباء و طالبات اورنوجوان لیڈر شرکت کرینگے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔اعجاز شگری کا تعلق ضلع شگر سے ہے اور کراچی میں مقیم ہے۔ موصوف آڈٹ کے شعبے سے وابستہ ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔