خبریں

کھرمنگ: آغا علی موسوی کے گیراج می آتشزدگی کا واقعہ، گاڑی اور گیراج جل کر خاکسترہوگئے

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) معروف عالم دین و امام جمعہ گوہری آغا علی موسوی کے گیراج میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے لاکھوں مالیت کی گاڑی اور گیراج جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب آغا صاحب اپنی گاڑی کو گیراج میں ڈال کر گھر پہنچے تھے۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کر کے آگ بجھادی تب تک گاڑی سمیت گیراج مکمل جل چکے تھے

آغا علی الموسوی کے مطابق آگ بیٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے کیونکہ گیراج میں بجلی یا دیگر آٹھ لگنے والی چیزیں موجود نہیں تھیں۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ کھرمنگ میں ریسکیو اور فائر فائٹر کا کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کی مالیت کی گاڑی اور گیراج کو نہیں بچایا جاسکا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزید حادثاتی نقصانات کی صورت میں زیادہ نقصانات سے بچانے کے لئے کھرمنگ میں جلد ریسکیو 1122سنٹر کی قیام عمل میں لائی جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button