بلاگز

غذر میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ، قاری عبدالرحیم مبارک باد کے مستحق ہیں

 تحریر: محمدایوب

قاری حافظ عبدالرحیم کا تعلق ضلع غذر کے خوبصورت گاوں پھنڈر سے ہے جس کو سیاحوں کی جنت بھی کہا جاتا ہے یہ علاقہ جتنا خوبصورت ہے اس کہئی زیادہ خوبصورت اور بااخلاق وہاں کے باسی ہیں قاری عبدالرحیم ایک مثال ہے قاری پچھلے کئی عرصے سےبگاہکوچ میں رہائش پذیر ہے ان کی سیاسی وابستگی پاکستان مسلم لیگ سے ہے ان کو ضلع غذر میں ن کا وفادار رہنما سمجھا جاتا ہے انہوں نے بہت سارے مشکلات کا سامنا کیا لیکن پارٹی کا جھنڈا نہیں چھوڑا قاری ایک کامیاب سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا سماجی کارکن بھی ہے انہوں نے پچھلے کئی سالوں سے نوجوانوں کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کروایا ان کو ان کی خدمات کی عوض غذر فٹ بال ایسوسیشن کا صدر منتخب کیا گیا اور وہ ذمہ داری بڑی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں ۔غذر میں گاوں کی سطح سے لیکر ضلعی سطح کے تمام ٹورنامنٹ کے پیچھے قاری کی انتھک محنت شامل ہوتی ہیں کوئی بھی ٹورنامنٹ ہو قاری صبح سے شام تک گرونڈ میں موجود رہتے ہیں اپنی کابینہ اور ممبروں کے ساتھ برابر کام کرتا ہے اور یہ سلسلہ کئی دنوں تک جاری رہتا ہے اور فائنل میں ہزاروں شائقین کو ایک اچھے فٹبال میچ دیکھنے کو ملتا ہے کہا جاتا ہے کہ کسی بھی علاقے کے گرونڈ اباد رہتے ہیں تو وہاں کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں آج اگر غذر کے گرونڈ آباد ہیں لوگوں کو فٹبال سے لگاو ہے تو اس کا کریڈٹ بھی میں قاری عبدالرحیم اور ان کی کابینہ اور سپورٹس بورڈ کے ممبران کو دیتا ہوں گاہکوچ میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد میں بھی قاری کااہم کردار رہا انہوں نے بہت ہی کامیابی کے ساتھ اس بہت بڑے ایونٹ کا اختتام پذیر کیا اس ٹورنامنٹ کے دوران قاری اتنی محنت خلوص سے کام کررہے تھے کہ وہ اپنا ذاتی کام کررہا ہو اس بڑے ایونٹ کے کامیاب ایونٹ پر میں قاری عبدالرحیم اور ان کی ٹیم کے تمام ممبران کو مبارک پیش کرتا ہوں ایسے لوگوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہئے جو نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے نکل کر مشبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف لیکر اتے ہیں ۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button