آئیے اپنی دنیا کو سمجھیںبچوں کی دنیا

کیا اودبلاؤ(Beavers)پانی میں گھر بناتاہے؟

جب سخت سرد ہوائیں چل رہی ہوں اورہر طرف برف ہی برف ہو تو اس علاقے کے جانور کہاں جاتے ہیں؟ اگر بار ش ہورہی ہو تو وہ کہاں چھپ جاتے ہیں؟ جب خطرناک جانور اردگرد ہوں تو جانور اپنے آپ کو کیسے بچاتے ہیں؟

دودھ پلانے والے کچھ جانوروں کو گھر کی ضرورت نہیں ہوتی، جیسے کہ ویل مچھلی۔ وہ کھلے سمندر میں رہتی ہے۔ یہی بات کھروں والے جانوروں مثلاًہرن، زیبرااور زرافے وغیرہ کے لیے درست ہے۔ دودھ پلانے والے کچھ جانورصرف رات میں کوئی پناہ ڈھونڈتے ہیں یا اس وقت جب ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں۔ بہت سے بندر درختوں پر سوتے ہیں۔ ہاتھی صرف اس وقت الگ تھلک کسی جگہ پر جاتاہے جب اس نے بچہ پید ا کرناہو۔

کچھ جانور اپنی حفاظت کے لیے گھر بناتے ہیں۔ اودبلاؤ بہت اچھی قسم کاگھر بناتاہے۔ وہ اپنے سامنے والے تیز دانت سے چھوٹے پودوں کو کاٹتاہے۔ انھیں ندی میں پھینک کر پانی کو روک دیتاہے۔ پودوں سے بنے بند کے پیچھے پانی اکٹھا ہو کر تالاب بن جاتاہے۔ اس تالاب کے بیچ میں اودبلاؤ اپنا گھر بناتاہے۔ پانی کے بیچ اس گھر میں اس کاکوئی دشمن نہیں پہنچ پاتا۔ اس گھر میں آنے کا صرف ایک ہی راستہ ہوتاہے اور وہ پانی کے اندر، تہہ میں بنی سرنگ ہوتی ہے۔

سردی میں گھر کے اوپر والا حصہ برف سے جم بھی جائے تو بھی نیچے والے حصے میں درجۂ حرارت مناسب رہتاہے۔ سردی آنے سے پہلے اودبلاؤ پانی کے اندر خوراک جمع کرلیتاہے۔ سرد ی میں جب کھانے کے لیے کچھ نہیں ملتا تو اسی خوراک کوکھاکر اودبلاؤ اور اس کا کنبہ زندہ رہتاہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button