اہم ترین

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کے 7 ڈیفالٹر ٹھیکیدار گرفتار

چلاس (شہاب الدین غوری سے )کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ اور ڈپٹی کمشنر دیامر کی ہدایات پر دیامر  پولیس نے  محکمہ تعمیرات عامہ کےڈیفالٹر ٹیھکداروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوٰے جن کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گئے تھے  ان میں سے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا اس میں اسسٹنٹ کمشنر داریل محمد طارق اسسٹنٹ کمشنر تانگیر محمد قاسم اعجاز نے بھی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دونوں انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدالوحید شاہ ڈپٹی کمشنر دیامر سید دلدار احمد ملک نے کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا جس کی روشنی میں ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائریڈ رائے محمد اجمل صاحب کے خصوصی احکامات پر دیامر پولیس نے کام چور ٹھیکیداروں جنہوں نے مختلف سرکاری عمارتوں اور دیگر ترقیاتی کام کے پیسے بٹور کر کام مکمل نہیں کر رہے تھے پولیس نے اپنا کاروائی تیز کرتے ہوئے مختلف تھانوں کو مطلوب ملزمان کو دھر لیا . تھانہ گوہر آباد کو مطلوب ٹھیکیداروں محمد طیب اور سہیل , تھانہ فارم سے رحمت ظہور اور روجحان اور اسی طرح تھانہ تھور کو مطلوب ٹھیکیداروں عبدالشکور , رحمت غنی, کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button