اہم ترین

کلسٹر ہاونسگ پراجیکٹ کریم آباد ہنزہ کی زمینوں کی اسلام آباد میں غیر قانونی طریقے سے فروخت کا انکشاف

ہنزہ (رحیم امان ،اسلم شاہ) کریم آباد ہنزہ کی قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اور بے ہنگم تعمیرات کو روکنے کے لیے خریدے گئی کلسٹر ہاوسنگ پروجیکٹ کے زمین کو AKCSP کی جانب سے اسلام آباد میں غیر قانونی طریقوں سے فروخت کرنا قابل مذمت ہے۔ عمائدین ،نمبردارن اور ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی کریم آباد۔

ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کے ویژن کے بر خلاف AKCSP کریم آباد کلسٹر ہاوسنگ پر وجیکٹ کے پلاٹ کو اسلام آباد میں فروخت کرکے منافہ کمانا چاہتی ہے جو مقاصد سے روگردانی اور خلاف قانون ہے۔عمائدین ۔

28 ستمبر 1996 کوبلتت فورٹ کے افتتاح کے موقع پر ہزہائنس پرنس کریم آغاخان نے کریم آباد کے بے ہنگم تعمیرات کو روکنے اور قدرتی حسن کو بر قررار رکھنے کے لیے اس منصو بے کے احکامات دئیے تھے۔سلطان مدد صدر ٹاون منیجمنٹ سو سائٹی کریم آباد ہنزہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کریم آباد ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی کریم آباد ہنزہ کی دعوت پر ہنزہ کریم آباد کے تمام نمبرداران ، عمائدین علاقہ، سول سوسائٹیز کے عہدادارن اور اہل علاقہ کا ایک اہم اجلاس سلطان مدد صدر ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی کریم آباد ہنزہ کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں کریم آباد ہنزہ کی قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اور بے ہنگم تعمیرات کو روکنے کے لیے خریدے گئی زمین کو AKCSP کی جانب سے اسلام آباد میں غیر قانونی طریقوں سے فروخت کرنے اور ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کے ویژن اور کریم آباد کلسٹر ہاوسنگ پروجیکٹ کے مقاصد کے بر خلاف اسلام آباد میں کلسٹر ہاوسنگ پروجیکٹ کے زمین کے پلاٹ بنا کر فروخت کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پروجیکٹ کے رو کے مطابق کریم آباد ہنزہ کے عوام کے لیے مختص کرنے اور دستاویزات اور پروجیکٹ کے اغراض و مقاصد کے مطابق تحت مکمل کرکے کریم آباد ہنزہ کے عوام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقعے پر کریم آباد ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی کے صدر سلطان مدد نے کہا کہ 28 ستمبر 1996 کوبلتت فورٹ کے افتتاح کے موقع پر ٹا ون منیجمنٹ سو سائٹی کریم آباد نے ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کے حضور کریم آباد ہنزہ کے بے ہنگم تعمیرات کو روکنے اور قدرتی حسن کو بر قررار رکھنے کے لیے مدد کی درخواست کی تھی جس پر ہز یائنس پرنس کریم آغاخان نے اس منصو بے کے احکامات دئیے تھے جبکہ آج AKCSP ہزہائنس کے اس ویژن کے خلاف اس منصوبے کو مکمل کرکے غریب عوام کو سہولت پہنچانے کے بجائے اس منصوبے کے زمین کو پلاٹ کی شکل میں فروخت کرکے منافہ حاصل کرنا چاہتی ہے جو کہ اس ہاوسنگ پروجیکٹ اور خود AKCSPکے اصولوں کے خلاف ورزی ہے۔اس پروجیکٹ کے قوانین کی رو سے اس پروجیکٹ کو مکمل کرکے کریم آباد ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی کے حوالے کرنا ہے۔

اس موقعے پر عمائدین نے اس پروجیکٹ کی اغراض و مقاصد کے مطابق اس ہاوسنگ پروجیکٹ کو مکمل کرنے پر زور دیا اور ادارے چند مقاد پرست عناصر کی اس عمل کی مذمت کی اور قرار پایا کہ جب تک یہ مسلہ حل نہیں ہوتا پلاٹ کی فروخت غیر قانونی ہے۔

اس موقعے پرصدر ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی ،کریم آباد کے تمام نمبرداران ، عمائدین علاقہ کے ساتھ اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے کلسٹر ہاوسنگ پروجیکٹ کریم آباد کا دورہ کیا اور جائزہ لیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button