گلگت بلتستان

انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لئے استور میں چھ مراکز قائم کیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر طارق حسین

استور (بیورو رپورٹ) انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے لئے ضلع استور میں چھے ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر استور طارق حُسین کی صحافیوں سے گفتگو ۔ ناصر حسین ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ حلقہ نمبر ایک اور ڈی سی طارق حُسین روائزینگ اتھارٹی کے سربراہ ہونگے۔ انھوں نے کہا کی آج ہم نے دونوں تحصل کے اسسٹنٹ کمشنرز جو کہ رجسٹریشن افیسر ہیڈ کوارٹر سوال میر اور تحصیل شونٹر کے ائے سی دلدار ملک نے شرکت کی۔اجلاس میں انتخابی فہرستوں کے حوالے سے اور انکی درستگی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے درجہ زیل ڈسپلے سینبٹرز کا نووٹیفکشن کیا ہے جس کے مطابق نیابت افس بونجی میں علی غلام نائب تحصیلدار بونجی اور بولچے ،تحصیل آفس استور میں حسن شاہ تحصیلدار استور دوئیاں تاحرچو،ڈی سی آفس استور میں ایڈمن افیسر اکرم پتی پورہ تا بولن،فینہ،گوٹم سر،تحصیل آفس شونٹر میں شفیق احمد سپورٹس افیسر آحمد آباد،تریشنگ،میکیال تا چلم شیر قلی،ڈی ڈی اآفس زراعت آفس گوریکوٹ میں اے او امتیاز علی یونین کونسل رٹو،مرمئی،چھوگام تا گشاٹ۔نیابت آفس منی مرگ میں عبدالرحمٰن نائب تحصیلدار یونین کونسل قمری منی مرگ دودی گیئی زیان دومیل میں انتخابی فہرستوں کا معائینہ کرینگے۔ان چھے ڈسپلے سینٹروں میں 9مارچ سے 29مارچ تک انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال اور درستگی کرینگے۔درستگی فارم ان سینٹروں میں فراہم کر دئے گئے ہیں۔ووٹرز اپنے انتخابی حلقے کی تصدیق کے لئے ٹیلی نار اور زونگ ٹیل کمونیکشن میں اپنا شناختی کارڈ نمر لکھ کر 8301پر ایس ایم ایس کر کے باقاعدہ تصدیق کروا سکتے ہیں۔حکام بال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے نام اور انتخابی فہرستوں کے حوالے سے بر وقت تصدیق کروئیں اور اگر کسی کے ساتھ کوئی مسلہ ہو تو متعلقہ رجسٹریشن افس سے رابطہ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button