خبریں

یعقوب طائی غذر پریس کلب اور راجہ عادل غیاث یونین آف جرنلسٹس کا صدر منتخب، سیاسی رہنماوں کی طرف سے مبارکباد

غذر (معراج علی عباسی ) ممبرقانون ساز اسمبلی ورہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب ،مشیربرائے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان وسینئرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان غلام محمد اور سابق پارلیمانی سیکرٹری و صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع غذر محمد ایوب شاہ نے غذر کے سینئرصحافی یعقوب عالم طائی کو غذر پریس کلب اور راجہ عادل غیاث کو غذر یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب ہونے پرمبارک باد پیش کیاہے ۔

انہوں نے غذر پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدور و کابینہ سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت کسی بھی علاقے کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ عوام اور حکومت کے درمیان رابط پل کے مانند ہے ۔غذر کے صحافیوں کا علاقے کے لیے خدمات قابل ستائش ہے ۔ہم غذر پرپس کلب اور غذر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدارن سے امید کرتے ہے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ خدمات کے علاوہ غذر کے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button