خبریں

حکومت اور واپڈا متاثرین ڈیم کو تقسیم کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں، نجیب اللہ ترجمان ڈیم کمیٹی

چلاس(مامون اللہ سے)ترجمان ڈیم کمیٹی نجیب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اور واپڈا متاثرین ڈیم کو تقسیم کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ ڈیم متاثرین اپنے اجتماعی مفادات کے حصول کیلئے ایک ہوجائیں ورنہ پانی سر سے سرکنے کے بعد حقوق کیلئے جدو جہد کرنا بے سود ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ علاقائی مسائل کو علاقے کے سطح پر آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے متاثرین دیامر ڈیم حکومت اور واپڈا سے اپنے بنیادی حقوق لینے کیلئے ایک پیج پر نہیں آئیں گے تو یہ ہماری بدقسمتی ہوگی اور ہمارے آپس کے بے بنیاد اختلافات واپڈا اور حکومت فائدہ لے گی اور ہم محروم رہیں گے اور ہماری آنے والی نسلیں ہمیں بددعائیں دیں گی۔انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم ملکی ترقی کا اہم منصوبہ ہے ،اس منصوبے کی تعمیر کیلئے یہاں کے لوگوں نے بہت بڑی قربانی دی ہے ،اس قربانی کا صلہ ہمیں ملنا چاہے ،لیکن واپڈا اور موجودہ حکومت نہیں چاہتی ہے کہ دیامر کے لوگوں کو متاثرین ڈیم کے نام پر کچھ ملے ،حکومت نہیں چاہتی ہے کہ دیامر کے لوگ ترقی کریں ،اس لیئے حکومت اور واپڈا متاثرین کو لڑاکر اپنے مقاصد حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا اور موجودہ حکومت نان لوکل اور علاقائی ایشوز کو جس طرح حل کرنا چاہتی ہے کر لے ،لیکن متاثرین ڈیم کی آباد کاری فوری طور پر عمل میں لائے ،ڈیم متاثرین مزید خاموش نہیں رہ سکتے ،اب یہ ڈرامہ بازی نہیں ہونی چاہے۔حکومت قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور ڈیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے متاثرین ڈیم کی آباد کاری ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button