معیشت

چھومک – شگر پُل علاقے کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، سید طہٰ الموسوی شمس الدین

شگر(عابدشگری) چھومک شگر پل تا لمسہ شاہراہ کے ٹو شگر کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی بہتر معیار ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔اس پر سیاست کے بجائے تمام سیاسی جماعتوں کی رہنماء سیاست سے بالاتر ہوکر شگر کی مفاد کیلئے ایک ہوجائے۔ شگر کی ترقیاتی سکیموں پر کوئی سمجھوتا نہ کریں۔اس پروجیکٹ پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بیان بازی اور اس کی ٹینڈر ملتوی ہونے کی خبر سے شگر کی عوام میں شدید تشویش میں مبتلاء ہے۔سید طہٰ الموسوی شمس الدین صدر علمائے امامیہ شگر و امام جمعہ جامع مسجد چھورکا شگر نے نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے تمام سیاسی لیڈروں سے گزارش ہے کہ قوم و ملت کی خاطر سکیموں کی معیار پر کوئی سمجھوتا کریں اور اہم پروجیکٹ کو ضائع نہ ہونے دیں۔ ہمیں اپنے شگر کی تمام لیڈروں پر فخر ہے اور ان کی شگر کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔لہذا شگر کی مفاد اور ترقیاتی سکیموں کی بہتر معیار کیلئے سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر لائحہ عمل طے کریں۔ہمارا چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ ہے کہ ان سکیموں کی بہتر معیار کیلئے کسی سیاسی دباؤ کے بغیرشفاف ٹینڈرکے ذریعے فوری طور اس اہم پروجیکٹ پر کام شروع کیا جائے اور اگر کسی دباؤ یا کرپشن کے ذریعے ان سکیموں کی معیار کی خراب ہوئی تو شگر کی عوام انہیں ہرگز معاف نہیں کرینگے اور شدیداحتجاج کرتے ہوئے ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شگر کی ترقیاتی پروجیکٹ کے حوالے سے شگر کی عوام میں ہونے والی تشویش پر نوٹس لیتے ہوئے تمام ترقیاتی کاموں کی بہتر اور معیار کام کیلئے اقداما ت کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button