صحت

ملک کے دیگر حصوں کی طرح شگر میں‌بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز، گیارہ ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

شگر( عابدشگری)ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العبادین نے ڈی ایچ او آفس شگر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ،سینئر میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹ وزیر غلام حسین ،ڈاکٹر شجاعت علی،ڈاکٹرمحمد رضا اور لیڈی ڈاکٹر فائزہ بھی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے کہا کہ شگر میں پولیو کی قطرے پلانے کیلئے 45ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جبکہ 11428بچوں سے پولیو سے بچاؤ کی قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل اور معذوری سے بچا نے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاؤن کرتے ہوئے اپنے پانچ سال تک بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔اانسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی شگر کا کوئی بھی بچہ قطرہ پینے سے محروم نہ ہو، یہاں کے لوگ ہمارے ٹیموں کیساتھ بھرپور طریقے تعاؤن کرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا واحد پولیو سے پاک خطہ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button