خبریں

گوپس میں‌شراب کشیدنے کی مقامی فیکٹری پر چھاپہ، ملزم گرفتار، آلات اور شراب برآمد

غذر(فیروز خان)آئی جی گلگت بلتستان کا سال 2018ء کو منشیات سے پاک سال قرار دینے کی ہدایت ا ور ایس ایس پی غذر فیصل سلطان کے حکم پر ایس ایچ او گوپس میرزہ حسن کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ون ، گوپس کے نواحی گاوں کھٹم میں منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ ،بھاری مقدار میں دیسی عرق اور عرق کشید کرنے والے آلات برآمد ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان کے سال 2018ء کو منشیات سے پاک سال قراردینے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایس پی غذر کی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ اوگوپس اور عملے نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ۔ ا بتدائی طورپر انہوں نے گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر گوپس کے نواحی گاوں کھٹم میں صابر ولد شیر عجب کے گھرپر چھامارا، چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے 20لیٹر دیسی عرق ،تین مٹکے ، بھاری مقدار میں خمیر،عرق کشید کرنے پائپ ودیگر آلات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم صابر کے خلاف مقدمہ نمبر 3/16بجرائم 3/4حکم امتنائی منشیات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ۔ ایس ایچ او گوپس میرزہ حسن کا کہنا تھا کہ ملزم صابرکے حوالے سے گزشتہ کئی عرصے سے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کی اطلاعات مل رہی تھی اسی بنیاد پر پولیس نے منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے منشات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انشااللہ بہت جلد علاقے سے منشیات فروشوں گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے ایس ایچ او گوپس اور ان کی ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کروائی کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button