صحت

سول ہسپتال طاوس کا میڈیکل آفیسر، ڈینٹل اسسٹنٹ، لیب اسسٹنٹ وغیرہ غائب، لیبارٹری پر تالے لگ گئے

یاسین (معراج علی عباسی ) سول ہسپتال طا وس کا میڈیکل آفیسر،ڈینٹل اسسٹنٹ ،لیب اسسٹنٹ ،اوٹی ٹیکنیشین غائب ۔مائنر اوٹی  اور لیبارٹری پرتالے ۔ہسپتال آنے والے سینکڑوں مریض نرسنگ اسسٹنٹ کے رحم وکر م پر ۔ڈینٹل یونٹ میں اسسٹنٹ کی زمہ داریاں بھی ڈینٹل ڈاکٹرخود نبھانے پر مجبور ۔ سول ہسپتال طاوس سے ماہانہ تنخواہ لینے والاڈینٹل اسسٹنٹ سب ڈویزنل ہسپتال گوپس ،لیب اسسٹنٹ سول ہسپتال اشکومن اور اوٹی ٹیکنیشین ڈی ایچ کیوں ہسپتال گاہکوچ میں ہے مگر محکمہ صحت بااثرسرکاری ملازمین کے سامنے بے بس نظرآتاہے ۔ہسپتال میں ادویات نام کی کوئی چیزدستیاب نہیں ہے ۔ سول ہسپتال طاوس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی ایمبولینس تو موجدہے مگر محکمہ صحت غذر کے پاس ایمبولینس لگانے کے لیے ایک عدد بیڑی نہ ہونے کے باعث ہسپتال کے ایمبولینس کو ایمرجنسی کے صورت میں بھی ایمبولینس کو دھکے کے زریعے سٹارٹ کیاجارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت غذر کے زیرنگرانی چلنے والا سب ڈویزیژن یاسین کے 60 ہزراآبادی کے بوجھ تلے دبے دس بستروں پر مشتمل سول ہسپتال طاوس کی محکمہ صحت غذر کی غفلت کے باعث شفاء خانہ کے بجائے بھوت بنگلے میں تبدیل ہوچکی ہے ۔ہسپتال میں ڈاکٹر،سینئرڈسپنسر،اوٹی اے ،لیب اسسٹنٹ ،ڈینٹل اسسٹنٹ سب کے سب غائب ہیں ۔علاج کے لیے ہسپتال آنے والے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ نرسنگ اسسٹنٹ سے کریا جارہاہے ۔سول ہسپتال طاوس سے ماہانہ تنخواہیں لینے والے ڈسپنسر،لیب اسسٹنٹ ،اوٹی ٹیکنیشین ،ڈینٹل اسسٹنٹ سول ہسپتال طاوس میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بجائے اپنے اپنے من پسندجہگوں میں ڈیوٹی ادا کرکے صرف تنخواہ لینے کے لیے سول ہسپتال طواس آتے ہیں ۔ہسپتال کی اس ابترصورل حال کے باوجود محکمہ صحت کے حکام خاموش تماشائی بن بھٹے ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button