عوامی مسائل
علی آباد ہنزہ کے مرکزی بازار سے نیٹکو اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے بس اڈوں کا خاتمہ
ہنزہ( بیورو رپورٹ) شہر میں بڑھتی ہوئی رش کی باعث محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسشن ضلع ہنزہ نے نیٹکو اور دیگر نجی ہیوی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے بسوں کو شہر سے باہر نکل دیا۔ گزشتہ روز محکمہ ایکسائز ایند ٹیکسشن ہنزہ کے افسر سید یاسر حسین کی جانب سے ایک حکم نامے کے مطابق ہنزہ کے مین بازار میں بڑھتی ہوئے ٹرانسپورٹ کی رش کی وجہ سے بڑے گاڑیوں کو شہر سے باہر نکل دیا جن کو علی آباد کے شروع میں سیٹنڈ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جبکہ دووسری جانب محکمہ ایسائز ایند ٹیکسشن کے حکام نے مسافروں کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہنزہ سے پنڈی کے درمیان سفر کے والے مسافر وں اج کے بعد علی آباد محلہ سلطان آباد بس سیٹنڈ سے پنڈی کے لئے سروس دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر اجازت ہیوی گاڑیوں شہر میں داخلے ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کردی جائے گی۔