عوامی مسائل

اشکومن پاور ہاؤس کے صارفین بدترین لوڈ شیڈنگ سے عاجز آگئے

اشکومن(نمائندہ خصوصی) اشکومن پاور ہاؤس کے صارفین بدترین لوڈ شیڈنگ سے عاجز آگئے،باری کے اوقات میں بھی بجلی غائب ،محکمہ برقیات خاموش تما شائی ،صورتحال درست کرنے کا مطالبہ۔

نمبرداران و عمائدین امین آباد ،دائین،پکورہ اور شونس کا ایک ہنگامی اجلاس چٹورکھنڈ ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اشکومن پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی میں آنے والے روزانہ کے تعطل پہ شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکا ء کا کہنا تھا کہ گرمیوں کے آغاز سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ہر تیسرے روز تھا لیکن گزشتہ ایک مہینے سے عوام بجلی کی صورت کو بھی ترس گئے ہیں ،بظاہر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چوبیس گھنٹے مقرر ہیں لیکن باری کے اوقات میں بھی علاقے کو بجلی دستیاب نہیں ۔

شرکاء نے محکمہ برقیات کی کارکردگی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام علاقہ کو گندم پیسنے اور موبائل چارج کرنے کے لئے بھی چٹورکھنڈ کا رخ کرنا پڑ رہا ہے لیکن محکمے کو عوام کی مشکلات کا احساس تک نہیں ۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اشکومن پاور ہاؤس کے مشینوں کی ٹیکنیکل خرابیوں کو دور کر کے شیڈنگ کے نظام کو سابقہ شیڈول کے مطا بق بحال کیا جائے بصورت دیگر عوام سراپا احتجاج ہونگے۔اجلاس میں امیر محمد خان نمبردار دائین،شاہ محمد نبی پکورہ،مرادخان،قربان خان ،شکور خان ،جاگیر خان ودیگر نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button