اہم ترین

بعض ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں شکایات موصول ہورہی ہیں، محکمہ تعمیرات معیار کو یقینی بنائے، وزیر اعلی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں محکمہ تعمیرات ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے اس ادارے کی بہتری پر توجہ نہیں دیا۔ گلگت بلتستان انتہائی اہم موڑ سے گزر رہاہے۔ تعمیروترقی کے راہ پر گامزن ہوا ہے ترقیاتی بجٹ میں9ارب سے بڑھ کر 18ارب کااضافہ ہوا ہے۔ ہمارے دورحکومت میں وزیر تعمیرات کی سربراہی میں محکمہ تعمیرات کی کارکردگی قابل تحسین رہی ہے اور ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت سے قبل مکمل کئے جارہے ہیں۔ ہمارے مخالفین کے پاس اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے اس لئے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں الزامات کے ثبوت مخالفین کے پاس نہیں ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات نے ترقیاتی بجٹ 100فیصداستعمال کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ ترقیاتی بجٹ کے 100فیصد استعمال سے صوبے کا ترقیاتی بجٹ 18ارب سے بھی زیادہ ہونے کی امید ہے۔ نئے ملنے والے نظام کے تحت گلگت بلتستان کو بھی دیگرصوبوں کی طرز پر بجٹ امور کشمیر کے بجائے صوبے کو ریلیز ہوگا۔ آئندہ2ماہ میں پی ایس ڈی پی منصوبوں میں تاخیر کا سبب بننے والے مسائل بھی حل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اوپن فورم میں پالیسیز بنانے کا مقصد اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ تمام اداروں میں اصلاحات متعارف کرائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات میں ورکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر سیکریٹری تعمیرات اور تینوں ریجن کے چیف انجینئرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو ادارے کی مزید بہتری ، ترقیاتی منصوبوں کے پری کے نظام کو مزید شفاف بنانے کےلئے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اپنے سفارشات تیار کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ایجنڈا صوبے کی تعمیر و ترقی کو عملی جامعہ پہنانا ہے محکمہ تعمیرات کی کارکردگی قابل تحسین ہے منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ شیڈول 4اور شیڈول 5کی صوبے کومنتقلی کے بعد صوبے کا اپنا پیپرا قوانین بنائے جائیں گے۔ بورڈ آف ریونیو کی منظوری دی جاچکی ہے جس کے تحت قومی خزانے کو لوٹنے والے ٹھیکیداروں سے ریکوری کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے سے کرپشن کے مکمل خاتمے کےلئے اینٹی کرپشن کے ادارے کو فعال کیا جارہاہے۔ سرکاری ملازمین ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دیں صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر کے نظام کو مزید بہتر اور موثربنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ چند ترقیاتی منصوبوں کی معیار کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہےں ۔ سیکریٹری تعمیرات اور چیف انجینئرز منصوبوں کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے روایتی طریقہ کار کے بجائے جدید خطوط پر تعمیرات کو یقینی بنائیں۔ ہماری جماعت کی پالیسی تعمیر و ترقی کویقینی بنانا ہے بلاتفریق تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سے ماہانہ بنیادوں پر ہونے والی ورکس کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے تاکہ دوردرازعلاقوں سے ایکسین اور فیلڈ سٹاف کا وقت بچایا جاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button