رواںسال ضلع ہنزہ میںایک لاکھ پودے لگائے جائیںگے
ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) رواں سال ضلع ہنزہ میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ آر ، ایف ،اوہنزہ اس بہار،ہر بشر دوشجر کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔ہنزہ میں محکمہ جنگلات کے زیر نگرانی شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر نے پودا لگاکر رواں سال شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔محکمہ جنگلات ہنزہ کے آر ،ایف ،او شاہ گل حیات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ رواں سال ہنزہ میں ایک لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں ۔تمام تر اسٹاک ہنزہ آفس پہنچ چکا ہے ۔ پودے تقسیم کرنے کا عمل شروع ہوچکاہے ۔ہنزہ بھر کے LSO,Sکی مدد سے پودے تقسیم کررہے ہیں تاکہ پودے شفاف انداز میں عوام تک پہنچ سکیں ۔ تنظیمات کے علاؤہ ایسے افراد کو پودوں کی تقسیم کی ہیں جو ان کی دیکھ بھال کرنے کی زمہ داری لے سکیں ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ پودے تقسیم ہونے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہماری خصوصی ٹیم اُن ایرویوں میں جاکر پودوں کی دیکھ بھال کاجائزہ لیں گے ۔تاکہ کوئی بھی پودہ ضائع نہ ہو ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ جنگلات قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جس کی دیکھ بھال ہم سب کی اولین زمہ داری ہے۔ماحول کو صاف شفاف رکھنے کیلئے شجر کاری مہم نہایت اہمیت کے حامل ہے ۔ لہذا کمیونٹی اپنی اخلاقی زمہ داری کا ادراک کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس مہم کو احسن طریقے سے مکمل کیا جاسکیں تاکہ ضلع ہنزہ سرسبزو شاداب رہے ۔