بلاگز

علاج

"دیکھو تمہارے بچے کا علاج ہو جائے گا لیکن تمہیں جلد رقم کا انتظام کرنا ہوگا۔‘‘

ڈاکٹر نے اُس کے بچے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا۔

’’صاب کوئی رعایت؟‘‘

’’دیکھو یہ کوئی سبزی کی دُکان تو نہیں کہ تم سے رعایت کی جائے، علاج کی جو رقم بن رہی ہے وہی بتائی ہے۔‘‘

اُس نے ایک نظر اپنے بچے کی طرف دیکھا اور گھر کا سامان ایک ایک کرکے گننے لگا۔

سائیکل۔۔۔۔۔۔ لیکن سائیکل ایک ہی تو ہے۔ ریڑھی کہ جس پر وہ سبزی لگاتا ہے وہ بھی ایک ہی تھی۔

اُس نے دُکھ سے بچے کی طرف دیکھا۔۔۔۔۔۔ اُس کا بچہ بھی ایک تھا۔۔۔۔۔۔

اچانک اُس کی آنکھوں میں چمک دوڑی۔۔۔۔۔۔

اُس کے پاس گردے دو تھے۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button